slotcosino Publish time 2026-3-8 03:19:01

پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا، خواجہ آصف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563021_3240308_KhawajaAsif0_updates.jpgفائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے فی لیٹر ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563014_085314_updates.jpg
پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ایسے بحران میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پیٹرول 375 روپے فی لیٹر ہونا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا، خواجہ آصف