سعودی عرب پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا، الجزیرہ
عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562264_074507_updates.jpg
مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا
امریکا نے ان ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے لیکن فلائٹس دستیاب نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان اب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دے رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال اسلام آباد کا سب سے مضبوط کارڈ سفارت کاری ہی ہے۔ لیکن اگر سعودی توانائی تنصیبات اور انفرا اسٹرکچر پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاع میں تعاون کا کہہ سکتا ہے، اگر پاکستان معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو پاک سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Pages:
[1]