slotcosino Publish time 2026-3-8 07:13:48

سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563035_8504118_abbas_updates.jpg

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کہہ چکے ہیں کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ