slotcosino Publish time 2026-3-8 07:51:47

ایرانی صدر کی ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563038_7453735_airan_updates.jpgفائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اپنے دوست ہم سایہ ممالک پر نہیں بلکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تنصیبات اور فوجی اڈوں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی گئی، اس لیے ان تنصیبات اور فوجی اڈوں کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562965_124048_updates.jpg
پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر

عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے: مسعود پزشکیان https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع اور مزاحمت کے لیے آخری سانس تک کھڑے ہیں، ہم علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حقِ دفاع کی نفی نہیں کرتی۔

اس سے پہلے ایرانی صدر نے ٹیلے ویژن خطاب میں ایرانی حملوں میں نشانہ بننے والے پڑوسی ملکوں سے معذرت کی تھی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی لیکن اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات ایران کے نشانے پر ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی صدر کی ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت