مری سے ملحقہ دریا گلی کے جنگل میں آگ لگ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563160_5536576_4_updates.jpgمری سے ملحقہ دریاگلی کے جنگل میں آگ لگ گئی، آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شدید آگ پر فوری کارروائی کرکے قابو پالیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی، آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوگی اوروجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو بروقت کارروائی پر سراہا۔
Pages:
[1]