slotcosino Publish time 2026-3-8 18:55:45

میں اب سیاست کا حصہ نہیں، اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں، ابرار الحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563198_9574019_6_updates.jpg
فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اب سیاست کا حصہ نہیں اور اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں۔

ابرار الحق حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئے جہاں حاضرین نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کیوں چھوڑ دی۔

اس سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ اس تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے، بعض باتیں واضح اور سب کے سامنے ہیں، اس لیے میں اس معاملے کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556670_102805_updates.jpg
برطانیہ میں ابرار الحق اور صحافی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ابرار الحق پاکستان کی موسیقی میں اپنے شہرۂ آفاق بھنگڑا گانوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اور سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ یہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔

ان کے مطابق معاشرے کو اس حد تک مایوس کر دیا گیا ہے کہ اچھے لوگ آگے آنے کے بارے میں سوچتے ہی نہیں، جبکہ دانستہ طور پر اچھے لوگوں کو آگے آنے سے روکا جاتا ہے تاکہ ملک میں بہتری نہ آ سکے اور بدعنوان عناصر ہی حکمرانی کرتے رہیں۔

ابرار الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے کیونکہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارمز کے فوائد کا اندازہ بہت کم لوگوں کو ہے۔
Pages: [1]
View full version: میں اب سیاست کا حصہ نہیں، اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں، ابرار الحق