slotcosino Publish time 2026-3-8 18:55:48

سدرہ نیازی کا کترینہ کیف سے موازنے پر ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563199_3808229_7_updates.jpg
فائل فوٹوز

پاکستانی ٹی وی اداکارہ سدرہ نیازی نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے اپنے موازنے پر ردعمل دے دیا۔

سدرہ نیازی حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں جس کی میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔

پروگرام کے دوران تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ آپ کو اکثر کترینہ کیف سے تشبیہ دی جاتی ہے، کیا کبھی اس موازنے پر کترینہ کیف کو اعتراض ہوا؟ اس پر سدرہ نیازی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ کا بھی موازنہ کپل شرما سے کیا جاتا ہے، کیا انہیں اس پر اعتراض ہوا؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھ میں اور کترینہ کیف کے درمیان واضح فرق موجود ہے، تاہم مجھے معلوم ہے کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف کے علاوہ بھارتی اداکارہ یامی گوتھم سے بھی کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525863_110355_updates.jpg
مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کے مطابق میں نے یامی گوتم کا کام زیادہ نہیں دیکھا، مگر میرے خیال میں دونوں کی شکل و صورت میں خاصا فرق ہے اور یہ صرف لوگوں کی رائے ہے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نیازی نے اپنے شوہر کے بارے میں بھی بات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر لاہور کے کھانوں کے بہت شوقین ہیں، میرے شوہر ایک پراسرار شخصیت ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام میڈیا پر ظاہر کیا جائے، انہوں نے خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ ٹی وی پروگرامز میں ان کا نام نہ لیا جائے۔

میزبان تابش ہاشمی نے بھی بتایا کہ پروگرام سے قبل مجھے متعدد فون کالز موصول ہوئیں جس میں تاکید کی گئی کہ سدرہ نیازی کے شوہر کا نام نشر نہ کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: سدرہ نیازی کا کترینہ کیف سے موازنے پر ردعمل