برطانیہ میں عالمی یومِ خواتین آج منایا جا رہا ہے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563209_4510489_12_updates.jpgدنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی آج 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کا مقصد خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اس موقع پر لندن سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز، آگاہی واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان پروگراموں میں خواتین کی تعلیم، روزگار اور مساوی حقوق کے موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق خواتین کے حقوق کے حوالے سے پیش رفت کے باوجود مکمل مساوات کے حصول کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اسی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے۔
Pages:
[1]