اسرائیل کا تہران میں آئل ڈپو پرحملہ ، تیل بہنے سے سڑکوں پر آگ کی ندی بہنے لگی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563221_842658_Iran-fire_updates.jpg
امریکا اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تیل کے بہاؤ کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے اخراج کو فوری طور پر قابو نہ کیا گیا تو آگ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے اور شہری آبادی کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ آئل نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملوں میں تین مختلف مقامات پر واقع ایندھن کے ذخیرہ ڈپو نشانہ بنے۔ ان میں کیرج بھی شامل ہے جو صوبہ البرز میں واقع ایک صنعتی شہر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563020_095733_updates.jpg
ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب تہران کی ریفائنری پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی حیفا ریفائنری پر حملہ کردیا، جبکہ ایران کویت ایئر پورٹ کے فیول ٹینکوں پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تیل کے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔
Pages:
[1]