ایران میں سبزی فروش کا دوران جنگ ضرورت مندوں کو مفت آلو فراہم کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563228_262776_potato_updates.jpgفوٹو: ایکسایران میں جنگ کے دوران ایک سبزی فروش نے انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک ایرانی شخص گاڑی پر آلو رکھ کر فروخت کررہا ہے، اسکی گاڑی پر ایک سادہ سا بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’جنگ کی حالت میں، ضرورت مندوں کے لیے آلو مفت ہیں‘۔
یہ پیغام سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل گیا اور لوگوں نے اسے ایرانی معاشرے کی ہمدردی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا، جبکہ سبزی فروش کے اس اقدام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563221_043454_updates.jpg
اسرائیل کا تہران میں آئل ڈپو پرحملہ ، تیل بہنے سے سڑکوں پر آگ کی ندی بہنے لگی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ ایران میں حالیہ برسوں میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث بنیادی غذائی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہیں، حتیٰ کہ بعض لوگوں کے لیے آلو جیسی سستی سبزی بھی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔
ایران میں اس سے پہلے بھی عوامی سطح پر مدد کے اقدامات دیکھے گئے ہیں، جیسے ’دیوار مہربانی‘ جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے کپڑے اور سامان چھوڑ دیتے ہیں۔
Pages:
[1]