slotcosino Publish time 2026-3-9 00:45:55

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563238_3593774_africa_updates.jpgفوٹو: آئی سی سی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعثٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے آنیوالی بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیرسامنے آئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہجنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو بھارتسے واپس سفر کرنے کے پلان کا بتا دیا گیا، دونوںٹیمیں 10 مارچ کی صبح کولکتہ سے وطن واپس روانہ ہوں گی، چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم جوہانسبرگ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم انٹی گوا روانہ ہوگی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سے دونوں ٹیمیں کولکتہ میں ہیں، دونوں ٹیموں کے روانگی کا پلان اتوار کو تھا دوپہر میں انہیں نئے پلان کے بارے میں بتا دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563028_113832_updates.jpg
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنوبی افریقہ ٹیم کے تین کھلاڑی کیشو مہاراج ،جیسن سمتھ اور جارج لنڈے تمام منیجمنٹ کے ہمراہ آج نیوزی لینڈ جا رہے ہیں، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ میں 15 مارچ سے پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فلائٹس آپریشن کے تعطل کی وجہ سے ٹیموں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں گزشتہ اتوار کو سپر ایٹ سے باہر ہونے کے بعد کولکتہ میں ہے،جنوبی افریقہ ٹیم چار مارچ کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد سے بھارت میں ہے۔

روانگی میں تاخیر کے معاملے پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا، ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی اور کھلاڑی بھی بے بسی کا اظہار کر چکے ہیں، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ممبئی سے براہ راست ہفتے کی شام وطن واپس روانہ ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر