slotcosino Publish time 2026-3-9 00:45:58

دبئی: پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ مواد شیئر نہ کرنے کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563237_4194292_UAE_updates.jpgفائل فوٹو

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ مواد شیئر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

دبئی میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے نے ’محتاط رہیں محفوظ رہیں‘ کے عنوان سے آگاہی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

ویڈیو پیغام میں متنبہ کیا گیا کہ یو اے ای میں موجود پاکستانی معلومات شیئر کرتے وقت احتیاط کریں اور افواہیں نہ پھیلائیں ورنہ مقامی حکام کی جانب سے بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے شہریوں کو افواہوں اور غلط معلومات شیئر کرنے پر ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کے جرمانے کی وارننگ دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: دبئی: پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ مواد شیئر نہ کرنے کی ہدایت