slotcosino Publish time 2026-3-9 00:45:58

متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563234_296868_dubaa_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

دبئی کے علاقے ال بارشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

ایرانی حملوں کے آغاز سے یو اے ای پر 238 بیلسٹک میزائل داغے گئے، ایرانی حملوں کے دوران یو اے ای پر 1422 ڈرون، 8 کروز میزائل فائر کیے گئے،آج یو اے ای پر 17 بیلسٹک میزائل اور 117 ڈرون حملے کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562751_063420_updates.jpg
یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 16 میزائل اور 113 ڈرون حملے ناکام بنا دیے، ایک میزائل اور 4 ڈرون سمندر میں گرے۔

دوسری جانبصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشن ہر ممکن معاونت اور میتوں کی واپسی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے