slotcosino Publish time 2026-3-9 02:42:46

لبنانی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنیوالی حزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563246_5522546_hizbullah_updates.jpgفائل فوٹو

اسرائیل کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعدلبنانی حکومت نے مزاحمتی تنظیمحزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا۔

لبنانی وزیر خارجہ یوسف راجی نے ایران کے متعدد عرب ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہحزب اللّٰہ کی فوجی کارروائیاں لبنان کی سرکاری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

عرب لیگ اجلاس کے دوران یوسف راجی نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562994_054051_updates.jpg
لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیل کے لبنان پر بمباری کے حوالے سے کہا کہ حزب اللّٰہ نے لبنان کے قومی مفادات کو نظر انداز کیا اور ریاست سے الگ طور پر کارروائی کی، انہوں نے دوبارہ زور دیا کہ حزب اللّٰہ کو فوراً اپنے ہتھیار چھوڑنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لبنانی حکومت حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562748_062619_updates.jpg
لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اپنے بیان میں یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں، لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے، اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔
Pages: [1]
View full version: لبنانی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنیوالی حزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا