slotcosino Publish time 2026-3-9 03:22:21

ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563247_3702280_us_arm_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کوایران کی جانب سے کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، جن کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا۔

امریکی فوجیوں کی میتیں منتقلی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکامشریک تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562219_033707_updates.jpg
ایران سے جنگ میں ہلاک تمام 6 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزان اور میجر جیفری آر او برائن بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 4 کی شناخت ظاہر کی تھی، جن کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، بعد میںآخری 2 کی شناخت بھی ظاہر کر دی گئی تھی۔

ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزان اور میجر جیفری آر او برائن بھی شامل تھے،45 سالہ میجر جیفری آر اوبرائن، کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ 54 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی تھے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں