slotcosino Publish time 2026-3-9 04:00:41

بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563255_164248_India-T20_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

کرکٹ کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت رقم ہوا جب بھارت نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ بھارت نے کئی نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔

نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم اب دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یعنی تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563233_101557_updates.jpg
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

ایونٹ کا فائنل احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مزید یہ کہ بھارت دنیائے کرکٹ کی پہلی ٹیم بھی بن گئی جس نے مسلسل دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا لیا اور اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم گھر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل کوئی بھی ہوم ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی اور نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلی مرتبہ 2007 میں جبکہ دوسری مرتبہ 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے