slotcosino Publish time 2026-3-9 06:38:04

ایران سے جنگ میں ساتویں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563261_8902865_us-command_updates.jpg

امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا۔

اس سے پہلے آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ایران سے جنگ میں ساتویں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق