امریکا کی منظوری کے بغیر نیا سپریم لیڈر زیادہ دیر نہیں چل سکے گا: ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563410_3140361_%D8%AF%D8%AF%D8%B7%D8%AF_updates.jpg—فائل فوٹوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کی منظوری کے بغیر نیا سپریم لیڈر زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کا خاتمہ نیتن یاہو کے ساتھ باہمی مشاورت سے کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563276_033859_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے نامزد کیا ہے۔
اس حوالے سے مذہبی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو مجلسِ خبرگان کے معزز نمائندوں کی فیصلہ کن رائے کی بنیاد پر ایران کے موجودہ نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر مقرر اور متعارف کرایا گیا ہے۔
سابق رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران اور مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدہ صورتِ حال ہے۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس تقرری پر تفصیلی تنقید کرنے سے انکار کیا، حالانکہ وہ اس سے پہلے عوامی طور پر مجتبیٰ خامنہ ای کو کمزور اور ناقابلِ قبول امیدوار قرار دے چکے ہیں۔
ایران کی جانب سے سرکاری اعلان سے قبل ٹرمپ نے جانشینی کے عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561855_010804_updates.jpg
اگلے ممکنہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کون ہیں؟
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب میں امریکا کی رائے بھی ہونی چاہیے، امریکا کی منظوری نہ ہوئی تو نیا سپریم لیڈر زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کا خاتمہ نیتن یاہو کے ساتھ باہمی مشاورت سے کریں گے، جبکہ اسرائیل نے بھی خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ان انتباہات اور جاری کشیدگی کے باوجود مجلس خبرگان اپنے مؤقف پر قائم رہی، مذہبی ادارے کے مطابق اس نے جانشینی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے میں ایک لمحے کی بھی ہچکچاہٹ نہیں کی، باوجود اس کے کہ امریکا اور صہیونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت جاری ہے۔
Pages:
[1]