پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563421_3640355_stock-new_updates.jpg---فائل فوٹوپاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی دیکھی گئی، جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 9780 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 715 تک گر گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562711_010635_updates.jpg
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار تک گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار تک گر گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا ہے، جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کیا گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 47 ہزار 710 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار 174 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Pages:
[1]