slotcosino Publish time 2026-3-9 15:04:00

نئے سپریم لیڈر کا انتخاب طاقت و وقار کے نئے دور کی شروعات ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563422_5283611_News3_updates.jpg
ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے لیے طاقت اور وقار کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق ایران کی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ دانشمندانہ اور بر وقت ہے جو مرحوم رہنما علی خامنہ ای کی وفات کے بعد کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563276_033859_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ نئی قیادت کے تحت ایران میں قومی اتحاد مضبوط ہو گا اور ملک اپنے دشمنوں کی سازشوں کا مؤثر مقابلہ کر سکے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب قومی اتحاد اور ارادے کی مضبوطی ہے، فیصلہ ملک کی یکجہتی اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ علی خامنہ ای کی قیادت نے ایران کے مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد رکھی ہے جس پر اب مزید سائنسی، تکنیکی اور معاشی ترقی ممکن ہو گی۔

دوسری جانب ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے نئی قیادت کے اعلان کے فوراً بعد ’علی ولی اللّٰہ‘ نامی آپریشن کے تحت میزائلوں اور ڈرونز کی نئی کھیپ داغنے کا اعلان کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563316_032327_updates.jpg
‏ایران کی مسلح افواج کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں خرمشہر، فتاح اور خیبر نامی بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک میزائل کی تصویر بھی جاری کی ہے جس پر فارسی میں ’لبیک یا سید مجتبیٰ‘ لکھا ہوا تھا جسے نئی قیادت کے ساتھ وفاداری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: نئے سپریم لیڈر کا انتخاب طاقت و وقار کے نئے دور کی شروعات ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان