slotcosino Publish time 2026-3-9 15:30:57

احمدآباد میں ورلڈ کپ فائنل، ہوٹل اور سفری اخراجات میں اضافہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونے کے سبب احمد آباد کی ہوٹل اور فلائٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا۔



میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے کمروں کے نرخ 300 سے 400 فیصد تک بڑھ گئے، جہاں پہلے 5ہزار سے 20ہزار روپے میں کمروں کی بکنگ ہوتی تھی، وہ فائنل کی وجہ سے 15ہزار سے 50 ہزار روپے تک پہنچی۔

شہریوں اور مداحوں کو فلائٹ کے اخراجات کی مد میں کافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ ممبئی سے احمد آباد کا ٹکٹ عام طور پر 3 سے 4 ہزار روپے ہوتا تھا، مگر یہ 15 سے 17 ہزار روپے تک جا پہنچا۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/difa1772989901-0/difa1772989901-0-100x90.webp

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا



اسی طرح، دہلی سے 14 ہزار اور بنگلور سے 13 ہزار روپے کے ٹکٹ بک کیے گئے۔

احمد آباد میں تقریباً 10ہزار کمروں کی دستیابی تھی، جن میں سے 80 فیصد ہفتے تک ہی بک ہوگئے تھے۔ نارتھ ریلویز نے دہلی سے خصوصی ٹرین بھی چلائی تاکہ شائقین آسانی سے احمد آباد پہنچ سکیں۔
Pages: [1]
View full version: احمدآباد میں ورلڈ کپ فائنل، ہوٹل اور سفری اخراجات میں اضافہ