slotcosino Publish time 2026-3-9 15:42:57

سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اگا لیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563418_4285861_1_updates.jpgفوٹو — بین الاقوامی میڈیا

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاند پر سخت ماحول اور زرخیز مٹی نہ ہونے کے باوجود بھی وہاں فصلیں اگائی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین تحقیق میں سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں پہلی بار چنوں کو کامیابی سے اگایا جسے ’ریگولتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی پیش رفت یہ سمجھنے کی طرف ایک اہم قدم ہے کہ انسان مستقبل میں چاند پر کیسے رہ سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560476_035609_updates.jpg
باصلاحیت پاکستانی فنکار نے کباڑ کو خوبصورت مجسموں میں تبدیل کر دیا

بہت ساری چیزیں جنہیں ہم بیکار سمجھ کر کباڑ میں پھینک دیتے ہیں وہ کسی کی نظر میں ان کی بہت قیمتی خزانے جیسے اہمیت بھی ہوسکتی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں انسان چاند پر اتریں گے اور وہاں رہیں گے۔

خلائی ایجنسیوں کے اس خیال سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں، جن میں سے ایک خوراک پیدا کرنے میں دشواری سے متعلق ہے کیونکہ چاند کی سطح پر سخت ماحول اور ناہموار مٹی فصلیں کاشت کرنے کے لیے بنیادی چیلنجز میں سے ایک ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں چاند پر رہنے والے انسانوں کے لیے وہاں فصلیں اگانا ممکن ہو سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اگا لیے