ایرانی ڈرون حملہ: بحرین کی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563429_2960451_8_updates.jpg---فائل فوٹوخلیجی ملک بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد اہم آئل ریفائنری کے علاقے سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع آئل ریفائنری کی سمت سے گہرا دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سِترا کے علاقے میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بحرینی وزارتِ صحت کے مطابق بحرین کے جزیرے سترا پر ایرانی ڈرون حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
یہ ریفائنری بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے میں نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563258_114037_updates.jpg
ایرانی ڈرون حملے سے پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ کو جزوی نقصان پہنچا، بحرین
بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران نے بحرین میں پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ نقصان اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام فعال ہے، میزائل حملوں کو روکا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Pages:
[1]