slotcosino Publish time 2026-3-9 16:22:22

مجتبیٰ خامنہ ای کا انجام بھی وہی ہو گا جو والد کا ہوا: لنزے گراہم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563433_7271470_%D8%AC%D8%AF%D9%85_updates.jpgلنزے گراہم — فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی و ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دے دی۔

ری پبلکن سینیٹر نے نئے سُپریم لیڈر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انجام بھی وہی ہو گا جو ان کے والد کا ہوا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے تازہ انٹرویو میں مجبتیٰ حسینی خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی پر تبصرے سے گریز کیا اور مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563410_085332_updates.jpg
مجبتیٰ خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی، ٹرمپ کا تبصرے سے گریز

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس تقرری پر تفصیلی تنقید کرنے سے انکار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم کرنےکا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، فیصلہ درست وقت پر کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: مجتبیٰ خامنہ ای کا انجام بھی وہی ہو گا جو والد کا ہوا: لنزے گراہم