slotcosino Publish time 2026-3-9 17:00:57

سعودی عرب کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563444_3555379_02_updates.jpg—فائل فوٹو

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور دوست ریاستوں کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی کارروائیوں کو کسی بھی صورت قابل قبول یا جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563427_103113_updates.jpg
اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا

اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جوف ریجن میں ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ادھرمتحدہ عرب امارات میں الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی۔

اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کا ملبے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
Pages: [1]
View full version: سعودی عرب کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت