slotcosino Publish time 2026-3-9 17:40:25

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کے ہاتھوں شکست پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے کیا کہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563440_2433416_News8_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کامیابی سے دفاع کرنے والی اور میزبان ملک کے طور پر ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بھی قرار پائی۔

فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں مطلوبہ اسکور حاصل نہ کر سکی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563204_040233_updates.jpg
فائنل میں بھارتی شائقین کو خاموش کروانا چاہتے ہیں: کیوی کپتان مچل سینٹنر

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ اُنہیں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کچھ لوگوں کو دل ٹوٹتا دیکھنے پر بالکل برا نہیں لگے گا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو فائنل تک پہنچنے پر فخر ہے لیکن فائنل میں بھارت نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا۔

مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کھیلنا دباؤ کا باعث ہوتا ہے لیکن بھارتی ٹیم نے اس دباؤ کو بہترین انداز میں سنبھالا۔

اُنہوں نے سوریا کمار یادیو اور بھارتی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کے ہاتھوں شکست پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے کیا کہا؟