slotcosino Publish time 2026-3-9 17:40:27

امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563453_3300729_04_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔

ماہرین نے بحری اڈے پر ٹوما ہاک میزائل گرنے کی وڈیو کا تجزیہ کیا ہے، سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا، جس وقت پاسداران کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563437_110927_updates.jpg
لڑکیوں کے اسکول پر حملہ: ٹرمپ نے الزام ایران پر ڈال دیا

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع بھی موجود تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا تھا کہ ان کے خیال میں اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا تھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں۔ امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا کہ میرے خیال میں اور جو میں نے دیکھا ہے اس کے مطابق یہ حملہ ایران نے ہی کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کردیا