آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563443_3700548_12_updates.jpg---فائل فوٹو
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562715_020527_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: کُرم سیکٹر میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان بارڈر کے کُرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہو گئے۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
Pages:
[1]