جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے؟ امیرِ جماعتِ اسلامی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563454_7282881_Hafiz-Naeem-ur-Rehman_updates.jpgامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا اور ساتھ فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اس کا سب سے زیادہ اثر موٹر سائیکل چلانے والوں پر آئے گا، ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کے لیے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530506_051634_updates.jpg
اسرائیل سے دوستی، فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے، مذہبی اور مسلکی گروہ نہیں، دینی تحریک ہیں، انکا کہنا تھا کہ دین کا مطلب نظام ہوتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے، اس خطے کو امریکا اور اسرائیل نے خون میں دھکیلا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ امریکا میں ہارس ٹریڈنگ کو لابنگ کہا جاتا ہے، امریکا میں حقیقت میں کوئی جموریت نہیں اور امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہو ئے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ایران بھی وینیزویلا کی طرح ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ جو ایران کے خلاف بات کر رہا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556699_062456_updates.jpg
پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے، الخدمت جلد مائیکرو فنانسنگ شروع کرنے والی ہے، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 ارب روپے کا جہاز بیچو اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دو۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے 22 سو روپے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اچھا اقدام ہے۔
Pages:
[1]