slotcosino Publish time 2026-3-9 18:19:55

علاقائی اور عالمی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا، اہم فیصلے متوقع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563455_5687853_14_updates.jpg
---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس آج دوپہر وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیرِاعظم آزاد کشمیرکو بھی بلایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562999_061812_updates.jpg
وزیراعظم نے سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی

شہباز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاقِ رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

سرکاری روابط زوم میٹنگ پر انجام دینے کی تجویز اور اسکول کالجز کی کلاسز آن لائن، آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی اجلاس میں زیرِ غور آئے گی۔
Pages: [1]
View full version: علاقائی اور عالمی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا، اہم فیصلے متوقع