فیصل قریشی کا پاکستانی کرکٹرز کو اہم مشورہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563467_3265874_7_updates.jpg اداکار فیصل قریشی — فائل فوٹوپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا۔
فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ مادری زبان بولنے کی اہمیت پر زور دیتے نظر آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر اپنے کرکٹرز سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اردو بولیں اور اپنی زبان پر فخر کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559508_124436_updates.jpg
فیصل قریشی کا ساتھی فنکاروں کو شادی سے متعلق دلچسپ مشورہ
آپ سب شادیاں کر لیتے ہیں اور ہماری جیب خالی ہو جاتی ہے: فیصل قریشی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکار نے کہا کہ میں نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سمیت عالمی سطح پر کئی نامور کھلاڑیوں کو اپنی مادری زبانوں کا استعمال کرنے کے بجائے غیر ضروری طور پر انگریزی میں بات کرنے پر کبھی مجبور ہوتے نہیں دیکھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بلکہ جب ضرورت بھی پڑے تو ایک مترجم ان کی بات کا ترجمہ کرتا ہے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کو اردو بولنے پر فخر ہونا چاہیے اور یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ انگریزی ہماری قومی زبان نہیں ہے۔
Pages:
[1]