ایران کیخلاف مہم ابھی شروع ہوئی ہے: امریکی دفاعی وزیر ہیگستھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563468_7064634_%D9%BE%D8%B9%D8%AA%D8%B9_updates.jpgپیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ابھی شروع ہوئی ہیں، انہیں ختم ہونے میں وقت لگے گا۔
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کی علاقائی طاقت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور مزید کم ہوتی رہے گی،یہ تو ابھی بس شروعات ہیں۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کے مطابق تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی آپریشن ایپک فیوری میں حصہ لے رہے ہیں اور امریکی فوج نے جمعے تک ایران میں تقریباً 3 ہزار اہداف پر حملے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563430_113532_updates.jpg
امریکا کا ایرانی یورینیم ذخیرے پر قبضے کیلئے خصوصی آپریشن زیر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لینے کے لیے خصوصی زمینی آپریشن پر غور کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ ذخیرہ کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ مہم منصوبے کے مطابق جاری ہے، ہمارے اور اسرائیلی فضائیہ کے مجموعی فوجی وسائل ایران سے کہیں زیادہ ہیں، جب ہماری فضائیہ کو اسرائیل کی فضائیہ کے ساتھ ملا دیا جائے تو یہ دنیا کی دو سب سے طاقتور فضائی افواج ہیں۔
Pages:
[1]