slotcosino Publish time 2026-3-9 19:37:00

بنگلادیش میں توانائی بحران: یونیورسٹیاں بند، پیٹرول کی فروخت محدود

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563469_120225_News11_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بنگلادیش میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے باعث حکومت نے ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں اور روزانہ پیٹرول کی فروخت پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کو قبل از وقت شروع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی کھپت میں کمی لائی جا سکے۔

تعلیم کے شعبے میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کمپلیکس میں رہائشی ہالز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ایئر کنڈیشنگ کے باعث کافی زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے جسے اس بحران کے دوران کم کرنا ضروری ہے۔

حکومتی احکامات کے مطابق تمام غیرملکی نصابی اسکولز اور کوچنگ سینٹرز بھی عارضی طور پر بند رکھے جائیں گے تاکہ بجلی کی کھپت کو مزید کنٹرول کیا جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563427_103113_updates.jpg
اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا

اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اپنی توانائی کی 98 فیصد ضرورت درآمدات سے پوری کرتا ہے، عالمی توانائی منڈیوں میں امریکا اسرائیل ایران جنگ کے باعث تیل اور گیس کے سلسلے میں شدید رکاوٹیں آئی ہیں جس سے قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں گیس کی شدید قلت کے باعث 5 میں سے 4 فرٹیلائزر پلانٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں تاکہ دستیاب گیس کو بجلی گھروں کو فراہم کیا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق بنگلادیشی حکومت ایل این جی بازار سے مہنگے داموں خرید رہی ہے اور مزید کنٹینرز منگوانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سپلائی میں خلل کم کیا جا سکے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش میں توانائی بحران: یونیورسٹیاں بند، پیٹرول کی فروخت محدود