slotcosino Publish time 2026-3-9 20:16:29

76 سالہ چینی اداکارہ کو نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563473_9703467_8_updates.jpgچینی اداکارہ لیو شیاؤ کنگ — فائل فوٹو

چین کی معروف اداکارہ لیو شیاؤ کنگ کو نئے ڈرامے میں نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نئی ڈرامہ سیریز ’جن شیو این رین‘ میں لیو شیاؤ کنگ نے ایک نوعمر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ اپنے سے 3 دہائیاں چھوٹے ساتھی اداکار کے ساتھ رومانس کرتے بھی نظر آئیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے اسکرین پر اداکارہ کو کم عمر دکھانے کے لیے فلٹرز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-09/1499096_091225_updates.jpg
چینی اداکار کی شو کے دوران وِگ اتر گئی

چین کے معروف اداکار چین ژے یوان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لیو شیاؤ کنگ جو تاریخی شخصیات کے کرداروں میں جلوہ گر ہونے کے لیے مشہور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی اداکارہ نے 2023ء میں بھی جنگ پر مبنی فلم ’آئس اسنائپر 2‘ میں ایک 17 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور اس وقت بھی اُنہیںاسی طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیو شیاؤ کنگ کو چینی سنیما کی ایک ممتاز شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں اپنے کیریئر کے دوران چینی شوبز انڈسٹری کی بہت سے مشہور پروڈکشن ہاؤسز کے کامیاب پروجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: 76 سالہ چینی اداکارہ کو نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر شدید تنقید کا سامنا