slotcosino Publish time 2026-3-9 20:55:57

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران تنقید پر جویریہ سعود کا ردِعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563487_7269405_10_updates.jpgاداکارہ جویریہ سعود — فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود آج کل رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشنسے سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کے کئی ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ویڈیو کلپس پر صارفین کی جانب سے کیے گئے کمنٹس نہیں پڑھتی، لیکن بعض اوقات لوگ مجھے میرے بارے میں کیے گئے منفی تبصروں کے اسکرین شاٹس بھیجتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561027_121052_updates.jpg
جویریہ کے فضیلہ کیلئے ’شیطان کی خالہ‘ کے ریمارک، سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل

ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر اس وقت سخت ردعمل کا اظہار کیا جب انہوں نے ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کی رمضان ٹرانسمیشنز پر تنقید کا سخت لہجے میں جواب دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے کہا کہ ان تبصروں کو پڑھ کر میں اصل میں خوشی محسوس کرتی ہوں، کیونکہ مجھے نفرت انگیز تبصروں یا ٹرولنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے مجھے جتنا زیادہ برا بھلا کہتے ہیں، اتنے ہی میرے گناہ کم ہوتے ہیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ ان کی نیکیاں مجھے تحفے میں دی جائیں گی اور میرے گناہ ان کو ملیں گے۔ ہر چیز میں اچھائی تلاش کرنی چاہیے۔ لہٰذا مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میرے بارے میں منفی تبصرے کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: رمضان ٹرانسمیشن کے دوران تنقید پر جویریہ سعود کا ردِعمل