slotcosino Publish time 2026-3-9 20:55:58

ماہرہ خان کی رکشہ رائڈ سوشل میڈیا پر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563492_4210940_nsnk_updates.jpg
— اسکرین گریبز

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی رکشے میں سواری پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان اپنی خوبصورتی، اداکاری اور عاجزانہ رویے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 11.8 ملین فالوورز ہیں۔

ان دنوں اداکارہ اپنی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اسی تشہیری مہم کے دوران وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو رکشے میں سوار ہوکر نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حال ہی میں ماہرہ خان مقبول گیم شو میں شریک ہوئیں، تاہم شو میں انہوں نے منفرد انداز میں شرکت کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-05-16/1350705_092250_updates.jpg
پاکستان لٹریچر فیسٹیول: ماہرہ خان پر نامعلوم فرد نے چیزیں پھینک دیں

لالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان پر پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران شائقین میں بیٹھے نامعلوم فرد نے کچھ چیزیں پھینک دیں جس کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہو گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سڑک پر کھڑی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت فلور لینتھ انارکلی لباس اور دوپٹہ پہن رکھا تھا۔

ویڈیو میں وہ ایک رکشہ روکتی ہیں اور ڈرائیور سے کہتی ہیں کہ انہیں گیم شو میں لے کر جائے۔

اس مختصر رکشہ سواری کے دوران انہوں نے مشہور بالی ووڈ گانا ہم تو ایسے ہیں بھائیہ بھی گنگنایا، جو اصل میں فلم لگا چنری میں داغ میں اداکارہ رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ماہرہ خان اور ان کے منفرد انداز کو خوب سراہا گیا۔
Pages: [1]
View full version: ماہرہ خان کی رکشہ رائڈ سوشل میڈیا پر وائرل