اسرائیلی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے مطالبے پر ردعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563485_981970_00_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو معاف کر دیا جائے تاکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر پوری توجہ دے سکیں۔
امریکی ٹی وی چینل ’فاکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آئیزیک ہرزوگ نے کہا کہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے جہاں تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جاتے ہیں۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ ملک کا عدالتی نظام آزاد ہے اور قانونی معاملات اپنے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت چلتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563453_121943_updates.jpg
امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا
نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کو قانونی مقدمات سے چھٹکارا ملنا چاہیے تاکہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ کے بیان کو اسرائیلی نظامِ انصاف کی خودمختاری پر زور دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]