ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب میں بجلی بند، خاتون کا نیتن یاہو حکومت سے شکوہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563486_9735678_22_updates.jpg---فائل فوٹو
تل ابیب میں ایرانی حملوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک اسرائیلی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ وہ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہم اندھیرے میں ہیں، ہمارے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563427_103113_updates.jpg
اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا
اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سوال اٹھایا کہ نتین یاہو کی حکومت میں یہ صورتِ حال آخر کب تک برداشت کرنی پڑے گی۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے بعض حصوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
Pages:
[1]