slotcosino Publish time 2026-3-9 22:13:02

آبنائے ہرمز کی بندش، تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563498_5002152_oilc_updates.jpgفائل فوٹو

آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

دوران کاروبار برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچی، تیل کی قیمتوں میں کمی کےلیے جی 7 ممالک متحرک ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563230_051516_updates.jpg
امریکا، اسرائیل کے ایران پر آئل ڈپو حملے میں 6 افراد شہید، 21 زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران کے مضافات میں گزشتہ رات آئل ڈپو پر حملے کے بعد صبح سے شہر میں دھوئیں کے کالے بادل چھائے رہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے معیشتوں پر منفی اثرات کا خوف بڑھ گیا ہے۔

جنگ کے پھیلنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2022 کے وسط کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ بعض بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے رسد کم کر دی ہے جبکہ جنگ کے باعث بحری جہاز رانی میں طویل رکاوٹوں کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔

پاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔
Pages: [1]
View full version: آبنائے ہرمز کی بندش، تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ