slotcosino Publish time 2026-3-9 22:13:04

ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563501_9567775_trump_updates.jpgڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکا اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔

خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سامنے آنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563221_043454_updates.jpg
اسرائیل کا تہران میں آئل ڈپو پرحملہ ، تیل بہنے سے سڑکوں پر آگ کی ندی بہنے لگی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 29.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 117.6 ڈالر ہو گئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
Pages: [1]
View full version: ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا