کشیدگی میں اضافے کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا: سعودی عرب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563497_4531258_Saudi-Arabia_updates.jpgفوٹو: فائلسعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔
سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563444_114103_updates.jpg
سعودی عرب کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور دوست ریاستوں کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف ایران کی جارحیت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو اپنے عوام، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کےلیے ضروری قدامات کا حق حاصل ہے۔
Pages:
[1]