slotcosino Publish time 2026-3-9 23:31:04

حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا، فاروق ستار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563512_6993089_Farooq-Sattar_updates.jpgڈاکٹر فاروق ستار(فائل فوٹو)۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا، یہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی نہیں اور پاکستان میں پہلے بڑھا دی گئیں، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انتہائی تشویش ہے، مہنگائی کی وجہ سے خود کشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563511_061407_updates.jpg
حکومت نے ساڑھے 6 ارب یومیہ کا بوجھ عوام پر ڈال دیا، خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ حکومت نے ساڑھے 6 ارب یومیہ کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا تو اتفاق رائے ضروری تھا، تینوں جماعتیں حکومت میں آکر پیٹرولیم لیوی کو بڑھا دیتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد منظر نامہ دیکھ رہے ہیں کہ سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا، لوگوں کے اوپر بوجھ نہ ڈالیں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالیں۔ لوگوں کو کہیں کہ آئندہ الیکشن سادگی سے لڑیں۔
Pages: [1]
View full version: حکومت نے مشورہ کیے بغیر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا، فاروق ستار