slotcosino Publish time 2026-3-10 02:07:54

خیبر پختونخوا: پروٹوکول گاڑیوں، ہیلی کاپٹر کے استعمال میں کمی کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563524_2182426_cm_kpk_updates.jpg

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 25 فیصد کمی کی جائے گی، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں کے قافلوں میںبھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563496_044900_updates.jpg
کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کو کم کر کے آن لائن منتقل کیا جائے گا، سرکاری اجلاسوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ورچوئل پلیٹ فارمز استعمال کئے جائیں گے، سرکاری دفاتر میں 50 فیصد تک ورک فرام ہوم کی سہولت متعارف کروائی جائے گی، تمام تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ایندھن کی بچت ہوسکے۔

شادی ہالز اور مارکیٹوں میں غیر ضروری روشنی اور رات دیر سرگرمیوں کو محدود کیا جائے گا، موٹر سائیکل استعمال کرنے والے رجسٹرڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: خیبر پختونخوا: پروٹوکول گاڑیوں، ہیلی کاپٹر کے استعمال میں کمی کا فیصلہ