خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا شہری بھی شامل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563528_1266168_SAAD_MH_updates.jpgفوٹو: جیو نیوزایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں کراچی کا شہری سعد محبوب بھی شامل ہے۔
پاکستانی ورکر سعد محبوب کے والد نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی، خلیج فارس میں جہاز پر پھنسے سعد محبوب کا تعلق اختر کالونی کراچی سے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563504_051756_updates.jpg
ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سعد محبوب کے والد محبوب انور نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر کہا کہ میرے بیٹے سعد محبوب کو فوراً پاکستان واپس لایا جائے، وہپرگیس (PERGAS)نامی جہاز پر تعینات ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب انور نے کہا کہ خلیج فارس میں کئی جہاز امریکی حملے میں ڈوب چکے ہیں، میرے بیٹے سعد محبوب سمیت چار پاکستانی پرگیس نامی جہاز پر ہیں، ان سب کی جانیں خطرہ میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563509_061427_updates.jpg
ایران: امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں کے نعرہ اللہ اکبر لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی
تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک نئی فضائی حملوں کی لہر شروع کی ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محبوب انور نے کہا کہ جہاز خلیج فارس میں ایرانی جزیرہ کیش کے قریب کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، جہاز پرشین گلف شپنگ اینڈ میرین ایجنسی کی ملکیت ہے، جس پر 15 دن بعد راشن پہنچایا جاتا ہے، جنگ کی وجہ سے راشن نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان تقریباً ختم ہو چکا ہے، عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہے، انٹرنیٹ اور فون سگنلز خراب ہونے کی وجہ سے بیٹے سے رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔
محبوب انور نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں پھنسے درجنوں جہازوں پر بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز موجود ہیں، حکومت پاکستان میرے بیٹے سمیت تمام پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لائے۔
Pages:
[1]