slotcosino Publish time 2026-3-10 05:21:52

دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید ہونیوالے پاکستانی کی شناخت ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563540_562354_DUBAI_updates.jpgفوٹو: خلیجی میڈیا

دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت مظفر علی نام سے ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ البرشا میں 7 مارچ کو فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرا تھا، ملبے کی زد میں آکر مظفر علی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

مظفر علی دبئی میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

خیال رہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سےپاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563234_061612_updates.jpg
متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل 2 مارچ کو ابوظبی میں ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی شناخت مرید زمان کے نام سے ہوئی تھی۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ جاں بحق پاکستانی کی میت وطن منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں، سفارتی حکام نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید ہونیوالے پاکستانی کی شناخت ہوگئی