slotcosino Publish time 2026-3-10 08:36:47

اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکتے ہیں، پاسداران انقلاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563571_9084999_%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86_updates.jpgفائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اہم بیان میں کہا ہے کہ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے۔

جاری کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان ممالک کو کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز کے اسٹاف کو جان کا خطرہ مول لے کر آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے، اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہيں۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکتے ہیں، پاسداران انقلاب