عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد گراوٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563689_8711395_%DB%81%DB%8C%D9%84_updates.jpgفائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنے لگے ہیں۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد گراوٹ ہوگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ ایران کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے چل رہے ہیں، ایران کی ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
Pages:
[1]