slotcosino Publish time 2026-3-10 13:48:40

ایران کے میزائل کم ہونے کے تاثر کے بر خلاف حملوں کی شدت کم نہ ہوئی: نیویارک ٹائمز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563691_1658132_file_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکی میڈیا نے ایران کی جانب سے جوابی حملوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق ایران نے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل کم ہونے کے تاثر کے بر خلاف حملوں کی شدت کم نہیں ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563688_065712_updates.jpg
ایران کے خلاف جنگ، پینٹاگون نے 2 دنوں میں 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا

امریکی حکام کے مطابق کانگریس میں سیاستدانوں نے تیزی سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کی سپلائی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ بتا دیا تھا کہ اب مقبوضہ فلسطین میں سائرن کے بعد سائرن کی گونج بند نہیں ہو گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی نیوی پر بھی خیبر شکن میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کے میزائل کم ہونے کے تاثر کے بر خلاف حملوں کی شدت کم نہ ہوئی: نیویارک ٹائمز