slotcosino Publish time 2026-3-10 14:27:55

ولادیمیر پیوٹن کی یورپ کو دوبارہ تیل و گیس فراہم کرنے کی پیشکش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563690_7287014_News1_updates.jpg
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن---فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ایسے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک طویل مدتی تعاون پر آمادہ ہوں تو روس یورپ کو دوبارہ تیل اور گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیوٹن نے سرکاری اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ روس نے کبھی یورپی خریداروں کے ساتھ توانائی تعاون سے انکار نہیں کیا تاہم یہ تعاون سیاسی دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے، اگر یورپ دوبارہ معاہدوں کی طرف آتا ہے تو ماسکو تعاون کے لیے تیار ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران تنازع کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور نتیجے میں عالمی منڈی میں شدید بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563571_031017_updates.jpg
اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکتے ہیں، پاسداران انقلاب

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آبنائے ہرمز دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل کا اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر ایک موقع پر 119 ڈالرز تک پہنچ گئی جو یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

یوکرین جنگ کے بعد یورپی یونین اور جی سیون ممالک نے روسی توانائی پر پابندیاں عائد کی تھیں، 2022ء میں یورپی یونین نے روسی خام تیل کی سمندری درآمدات پر پابندی لگائی تھی جبکہ روسی گیس اور تیل پر انحصار نمایاں حد تک کم کر دیا گیا۔

جنگ سے قبل یورپ اپنی گیس کی 40 فیصد سے زائد ضروریات روس سے پوری کرتا تھا تاہم 2025ء تک یہ شرح کم ہو کر تقریباً 13 فیصد رہ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563567_023232_updates.jpg
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کا مشورہ

صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ تجاویز بھی دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب جی سیون ممالک نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کا اعلان کیا ہے تاہم ہنگامی ذخائر جاری کرنے کا فوری فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: ولادیمیر پیوٹن کی یورپ کو دوبارہ تیل و گیس فراہم کرنے کی پیشکش