slotcosino Publish time 2026-3-10 15:45:51

شاہد آفریدی نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ بتا دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563700_6546980_News3_updates.jpg
سابق قومی کھلاڑی شاہد آفریدی---فائل فوٹو

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کی جیت پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حق دار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی۔

آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563457_125724_updates.jpg
ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کیلئے بلاتا ہے: شعیب اختر کا بھارتی ٹیم پر طنز

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کی جیت حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی بڑے مقابلوں کے فائنلز کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں، تسلسل اور ٹیم میں استحکام بھارت کی کامیابی کی اہم وجہ ہے جبکہ پاکستان میں بار بار تبدیلیاں مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ مسلسل دوسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شاہد آفریدی نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ بتا دی